ہمیں مزید جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنا ہونگے : سویڈش وزیراعظم

کرسٹرسن نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں ملک میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کےلیے مزید جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے کے لیے ایک قانون کی تیاری کر رہے ہیں جسے جلد ہی  پارلیمان میں پیش کر دیا جائے گا

1931823
ہمیں مزید جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنا ہونگے : سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ حکومت ایک نئے جوہری  ری ایکٹر کی تعمیر پر مبنی  قانون کو منظوری کےلیے پارلیمان میں پیش کرے گی ۔

 کرسٹرسن نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں ملک میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کےلیے مزید جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے کے لیے ایک قانون کی تیاری کر رہے ہیں جسے جلد ہی  پارلیمان میں پیش کر دیا جائے گا۔

 سویڈش وزیراعظم نے  کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور اگر کوئی دقت پیش نہ آئی تو اس قانون کا اطلاق اگلے سال  مارچ تک ہو جائے گا۔

 اس دوران  اولف کرسٹرسن نے یہ بھی بتایا کہ روسی پریس میں دیئے گئے میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے جھوٹ لکھا گیا ہے ۔

 کرسٹرسن نے  اس حوالے سے بتایا کہ  میں نے کہا تھا کہ نیٹو کی رکنیت ملنے پر سویڈن کا موقف ہوگا کہ زمانہ امن کے دوران علاقوں میں جوہری اسلحے کی موجودگی بے معنی ہوگی  جسے روسی پریس نے توڑ مروڑ کر یوں لکھ دیا کہ سویڈن نیٹو رکن بننے کے بعد اپنی سر زمین پر جوہری اسلحے کی اجازت دے گا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں