نیٹو اور یورپی یونین تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ، مشترکہ اعلامیہ کا اجرا

نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، روس اور  چین کے خلاف تعاون کو بڑھانے اور یوکرین کی حمایت کرنے پر مبنی ایک  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا

1930821
نیٹو اور یورپی یونین تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ، مشترکہ اعلامیہ کا اجرا

نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، روس اور  چین کے خلاف تعاون کو بڑھانے اور یوکرین کی حمایت کرنے پر مبنی ایک  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

 اس مشترکہ اعلامیئے پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ ،یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل نے برسلزکے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران دستخط کیے۔

اس اعلامیئے کے نئے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان تعاون مشترکہ اقدار کا عکاس ہے، دور حاضر کے دوران یورپ اور اٹلانٹک کے علاقے خطرات سے دوچار ہیں جبکہ یوکرین پر روسی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

 اعلامیئے میں کہاگیا ہے کہ روس نے اس جنگ سے یورپ حتی پوری دنیا کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے، ہم یوکرین کی  اعانت جاری رکھیں گے ،نیٹو اور یورپی یونین  روسی حکومت  سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کا یوکرین سے فوری انخلا  ممکن بنائے۔ بعض  عالمی طاقتیں نیٹو اور یورپی یونین کے مفادات پر حاوی ہو رہی ہیں، اس وقت  اسٹریٹیجک مقابلہ بازی کا دور دورہ ہے،چین اپنی اجارہ داری اور پالیسیاں قائم کرنے کےلیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے جس پر ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ سے اس تناطر میں تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔یورپ اور اٹلانٹک کے علاقے میں اجتماعی دفاع کے خیال سے نیٹو کا وجود عمل میں آیا تھا جس کا مقصد یورپی سلامتی کو مد نظر رکھنا بھِی تھا لہذا دونوں ادارے خود کو درپیش خطرات کے  خلاف تعاون کو مزید فروغ دینے کو یقینی بنائیں گے،تعاون کے فروغ کے حامل شعبوں میں جیو اسٹریٹیجک مقابلہ بازی، دیرپاموضوعات، بنیادی ڈھانچے کا تحفظ، جدید ٹیکنولوجی کا حصول،خلائی علوم اور ماحولیاتی تبدیلیوں  کے مثبت اثرات پر بیرونی مداخلت کو روکنا شامل ہونگے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں