روس نے یوکرین کا کُتا بھی واپس کر دیا

روس کی طرف سے 31 دسمبر کو قیدیوں کے تبادلے میں "مشہور" نامی پِٹ بُل کتا بھی یوکرین کے حوالے کر دیا گیا ہے: اینڈرے یرمک

1926726
روس نے یوکرین کا کُتا بھی واپس کر دیا

روس اور یوکرین کے درمیان 31 دسمبرکو کئے گئے قیدیوں کے تبادلے میں یوکرین کے شہر ماریوپول  کی فیکٹری آزووسٹال  سے روسی فوجیوں کی طرف سے تحویل میں لئے گئے پِٹ بُل کتے کو بھی یوکرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کی طرف سے 31 دسمبر کو قیدیوں کے تبادلے میں "مشہور" نامی پِٹ بُل کتا بھی یوکرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یرمک نے کتے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا ہے  کہ" ہم آزووسٹال کے مشہور کتے کو بھی واپس لا رہے ہیں"۔

یہ کتا جنگ کے ابتدائی دنوں میں روسی فوجیوں کی طرف سے آزووسٹال  سےلے جایا گیا اور روس سے منسلک جمہوریہ چیچن کے صدر رمضان قدر اوف کے حوالے کیا گیا تھا۔

قیدیوں کے مذکورہ تبادلے میں 140 یوکرینی اور 82 روسی فوجی رہا کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف عارضی طور پر مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ یوکرین سے منسلک کرنے کی وزارت نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ 2022 میں 1596 یوکرینیوں کو آزاد کروایا گیا ہے۔

وزارت نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "2022 میں 1596 افراد کو دشمن کی قید سے چھڑوایا گیا اور 1464 روسی فوجیوں اور  132 شہریوں کو رہا کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قید سے چھوٹنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے سماجی اور صحت کی امداد فراہم کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں