ہم نے   روسی فوج کے جنگی محاذ پر ارادوں کو بھانپ لیا ہے، صدر زیلنسکی

زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں منعقدہ  یوکرینی سفرا کی کانفرس کے افتتاحی خطاب میں  یوکرینی  سفارتکاروں کو عالمی  میدان میں  فعال  کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی

1923156
ہم نے   روسی فوج کے جنگی محاذ پر ارادوں کو بھانپ لیا ہے، صدر زیلنسکی

یوکرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ ہم نے   روسی فوج کے جنگی محاذ پر ارادوں کو بھانپ لیا ہے اور ہم اس کے مطابق جوابی کاروائی کریں گے۔

ٹیلی گرام   کے ذریعے اپنے ویڈیو پیغام میں   جنگ کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کرنے والے زیلنسکی نے  بتایا کہ انہوں نے  کل  یوکرینی مسلح  افواج کے عہدیداروں  کے ساتھ یکجا ہوتے ہوئے  اپنے ملک میں  روس  کے خلاف جنگ کے  بارے  میں  تفصیلات  سے آگاہی حاصل کی۔

جنگی محاذ پر ان   کے لیے  پر امید پیش  رفت کا مشاہدہ کرنے اور اسکی روشنی میں  تیاریاں کرنے کا ذکر کرنے والے  زیلنسکی نے بتایا کہ 'ہم دہشت گرد ریاست (روس)  کی مختلف کاروائیوں کی نوعیت کے  پیش نظر تیاریاں کر رہے ہیں، ہم ان کے ارادوں کے مطابق  جوابی  کاروائیاں کریں گے۔ '

زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں منعقدہ  یوکرینی سفرا کی کانفرس کے افتتاحی خطاب میں  یوکرینی  سفارتکاروں کو عالمی  میدان میں  فعال  کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یوکرین کے قلیل مدت کے اندر  فتح سے ہمکنار ہوسکنے اور عوام کے مزید  تحفظ  کے لیے اسوقت  دنیا بھر کے ساتھ کہیں زیادہ موثر روابط قائم کرنے کی ضرورت  کا ذکر کرنے والے یوکرینی رہنما  کا کہنا تھا کہ ہم سب کو  اپنے دشمن سے کم  سونا  ہو گا، اس سے بڑھ کر سوچ بیچار کرنی ہوگی ، اور کہیں زیادہ  موثر  رسک لیتے ہوئے جدوجہد کرنی ہو گی۔

زیلنسکی نے خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے ترکیہ کے تعاون سے اناج کی ترسیل کے عمل کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ یوکرینی  بندرگاہوں سے اب تک 14 ملین ٹن سے زیادہ اناج دنیا کے 40 سے زائد ممالک کو بھیجی جا چکا ہے۔

انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ روس پر عالمی سطح پر پابندیوں پر عمل درآمد  جیسے اقدام کو جاری رکھا جانا چاہیے ، اس جنگ میں  کامیابی   حاصل  کرنا ہمارا  اہم ترین  فرض ہے،  ہمیں اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کامیاب بننا ہو گا۔



متعللقہ خبریں