روسی توانائی کمپنی گازپروم ترکیہ میں گیس سنٹر تعمیر کرنے میں سرگرم عمل ہے: الیگزینڈر نوواک

انہوں نے کہا کہ  روسی گیس سستی ہے اور طلب جاری ہے، نوواک نے کہا کہ ترکیہ  میں قدرتی گیس کے مرکز کے قیام کے لیے ترک حکام کے ساتھ  بڑی سرعت سے  کام جاری ہے

1922884
روسی توانائی کمپنی گازپروم ترکیہ میں گیس سنٹر تعمیر کرنے میں سرگرم عمل ہے: الیگزینڈر نوواک

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روسی توانائی کمپنی Gazprom ترکیہ میں گیس سنٹر کے قایم کے لیے  ترک حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ایک روسی چینل کو ایجنڈے پر بیان  دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  روسی گیس سستی ہے اور طلب جاری ہے، نوواک نے کہا کہ ترکیہ  میں قدرتی گیس کے مرکز کے قیام کے لیے ترک حکام کے ساتھ  بڑی سرعت سے  کام جاری ہے۔

نوواک، نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ 2023 میں ترکیہ  میں قدرتی گیس کے مرکز کے لیے کام شروع ہو جائے گا۔

روسی نائب وزیر اعظم نے یہ  کہا کہ  ترکیہ میں قائم کیے جانے والے مرکز سے قدرتی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہ کار تشکیل دیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں