زیلنسکی: روسی فوج نے محض ایک دن میں خرسون پر 16 بار بمباری کی ہے

حملوں کا سد باب کرنے کا واحد راستہ  روسی فوج  کو یوکرینی سرزمین   سے نکال باہر کرنے میں پوشیدہ ہے

1919693
زیلنسکی: روسی فوج نے محض ایک دن میں خرسون پر 16 بار بمباری کی ہے

یوکرینی صدر وولا دیمر زیلنسکی   کا کہنا ہے کہ  روسی فوج نے یوکرینی شہر خرسون کو 15 دسمبر کو 16 سے زائد بار  نشانہ بنایا ہے۔

زیلنسکی نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنے روزانہ کے ویڈیو  پیغام میں  کہا ہے  کہ خرسون شہر پر روسی فوج کے حملے میں ریڈ کراس کے امدادی  مقام پر ایک  رضاکارخاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے دن بھر  خرسون  پر 16 بار سے زائد بمباری کی ، صرف ایک دن میں  اور یہ ہر روز ہو رہا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دونباس کے علاقے میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں اور یہاں کی بستیوں پر حملوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے ، زیلنسکی نے کہا کہ روسی افواج یوکرین کی فوج کے خلاف ناکام رہی ہیں۔

روس کے موجب ہونے والی تباہ کاریوں کو روکنے  کی ضرورت پر زور دینے والے زیلنسکی نے کہا کہ  حملوں کا سد باب کرنے کا واحد راستہ  روسی فوج  کو یوکرینی سرزمین   سے نکال باہر کرنے میں پوشیدہ ہے۔

یاد رہے کہ یوکیرینی رہنما نے  روسی حملوں کے  باعث  توانائی  کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچنے  والے یوکیرین  کو قدرتی گیس اور بجلی  کی فراہمی میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ 



متعللقہ خبریں