کوسوو کے شمالی شہر میں زور دار دھماکہ

کوسوو میں حالیہ ایام میں آتشی مواد، صوتی بم اور دستی بموں جیسی وجوہات کی وجہ سے کچھ دھماکے ہوئے ہیں اور بعض علاقوں میں گولیاں بھی  چلائی گئی ہیں

1917141
کوسوو کے شمالی شہر میں زور دار دھماکہ

کوسووکے شمالی شہر میترو ویتسا  میں مقامی وقت کے مطابق شب دس بجے ایک زور دار دھماکہ رونما ہوا۔

کوسوو پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیسم ہوتی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ آتش گیر مادے کی وجہ سے ہوا اور زور دار صوتی اثر پیدا کرنے والے دھماکے کی وجہ سےکسی قسم کا  کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کوسوو میں حالیہ دنوں میں آتشی مواد، صوتی بم اور دستی بموں جیسی وجوہات کی وجہ سے کچھ دھماکے ہوئے ہیں اور بعض علاقوں میں گولیاں بھی  چلائی گئی ہیں۔

8 دسمبر کی شام کو کوسوو پولیس نے اعلان کیا کہ ملک کے شمال میں سرب آبادی والے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کے 2 گھنٹے بعد، ایک پولیس اہلکار سیکورٹی فورسز پر حملے میں زخمی ہو گیا ۔

کوسوو کے صدر ویوسا عثمانی اور وزیر اعظم البین کرتی  کا کہنا تھا کہ شمالی علاقے میں دھماکے سربیا کی کارستانی ہیں۔

کوسوو میں سربوں نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملک کے شمال میں سرحدی گزرگاہیں بند کر دیں اور ملک میں کشیدگی بڑھ گئی۔

سربیا 2008 میں یکطرفہ طور پر اپنی آزادی کا اعلان  کرنے والے کوسوو کو اپنا علاقہ  تصور کرتا ہے۔

بلغراد-پرسٹینا ڈائیلاگ پروسیس، جو 2011 میں یورپی یونین کی ثالثی میں شروع ہوا تھا، اس کا مقصد تعلقات کو معمول پر لانا اور بالآخر ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں