ہمارا ملک دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا، جو لوگ دہشتگردوں کی پشت پناہی یا ان کی معاونت میں ملوث نہیں ہیں انہیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے

1915099
ہمارا ملک دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا: سویڈش وزیراعظم

سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بن سکتا ۔

سویڈن میں  ترک مخالف سابق سوشل ڈیموکریٹ رکن پارلیمان نالین پیک گل کی طرف سے نیٹو معاہدے کے تحت  دہشت گردوں کی ترکیہ حوالگی روکنے سے متعلق لکھے گئے خط کے جواب میں سویڈش وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک  دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بن سکتا، جو لوگ دہشتگردی یا دہشتگردوں کی پشت پناہی یا اُن کی معاونت میں ملوث نہیں ہیں انہیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے،سویڈن دہشتگردوں کا گڑھ نہیں  بن سکتا  اسی طرح ترکیہ کو بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے ۔

کرسٹرسن نے مزید کہا کہ  ترکیہ اور فن لینڈ کے ساتھ موجود نیٹو معاہدے کی ہم حمایت کرتے ہیں جس پر ہمیں دیگر  سیاسی جماعتوں کا بھی تعاون حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں