اٹلی میں دائیں اور بائیں بازو کے گروپوں کے مظاہرے
تقریباً 300 انتہائی دائیں بازو کے اور روس نوازافراد پر مشتمل گروپ کیڈورنا اسکوائر میں جمع ہو کر یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا
اٹلی کے شہر میلان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بائیں بازو اور دائیں بازو کے مارچ کے کے موقع پر بائیں باوزو کے انتہائی دائیں باوش کی گروپ کی جانب بڑھنے پر ہونے والے تصادم پر لاٹھی چارج کیا ہے ۔
تقریباً 300 انتہائی دائیں بازو کے اور روس نوازافراد پر مشتمل گروپ کیڈورنا اسکوائر میں جمع ہو کر یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا ۔ مشعلوں اور اطالوی پرچموں کے ساتھ چلتے ہوئے، انتہائی دائیں بازو کے افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ہم جنگ کے خلاف متحد ہیں روسی دشمنی نہیں چاہے"۔
انتہائی دائیں بازو نے اپنے مارچ کے دوران مشعلیں روشن کیں اور کہا کہ وہ جنگ کے خلاف ہیں۔
شہر کے ایک اور مقام ڈومو کے قریب کیرولی اسکوائر میں، بائیں بازو کے 500 سے زیادہ گروپ جنگ اور فاشزم کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ تھوڑی دیر بعد، بائیں بازو کا گروپ اس علاقے کی طرف مارچ کرنا چاہتا تھا جہاں انتہائی دائیں بازو کے لوگ موجود تھے، اور سیکورٹی فورسز نے اسے روک دیا۔
جب کہ پولیس اور بائیں بازو کے کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، سیکورٹی فورسز نے لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔
اطالوی پریس کی خبر کے مطابق واقعات میں 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔