برطانوی وزیر اعظم کیئف میں،یوکرین کی دفاعی امداد کا اعلان

سونک نے کہا کہ مجھے فخر ہے جس طرح برطانیہ حالیہ جنگ کے آغاز سے یوکرین کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور میں آج یہاں یہ کہنے کیلئے موجود ہوں کہ ہم اور ہمارے اتحادی اس بربریت اور جنگ کے خاتمے اور قیام امن تک یوکرین کے ساتھ اسی طرح کھڑے رہیں گے

1908414
برطانوی وزیر اعظم کیئف میں،یوکرین کی دفاعی امداد کا اعلان

 برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے یوکرین کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقعے پر  کیف میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد یوکرین کیلئے 50 ملین پاؤنڈ دفاعی امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  کیف  پہنچ کر مسرت محسوس کر  رہا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے جس طرح برطانیہ حالیہ جنگ کے آغاز سے یوکرین کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور میں آج یہاں یہ کہنے کیلئے موجود ہوں کہ ہم اور ہمارے اتحادی اس بربریت اور جنگ کے خاتمے اور قیام امن تک یوکرین کے ساتھ اسی طرح کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی افواج، روسی افواج کو اپنے ملک میں کئی علاقوں سے بھگانے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کے جواب میں روس کی جانب سے معصوم شہریوں پر بمباری کی گئی، ہم آج یوکرین کو فضائی دفاعی نظام ،طیارہ شکن بندوقیں، اینٹی ڈرون آلات اور ریڈارز فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک برطانیہ یوکرین کا ایک مضبوط اتحادی رہا ہے۔

 برطانیہ کی جانب سے یوکرین کیلئے اعلان کردہ 50 ملین پاؤنڈ کی دفاعی امداد میں 125 اینٹی ائیرکرافٹ گنز، ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجیکلمدد جس میں درجنوں ریڈارز اور اینٹی ڈرون الیکٹرانک جنگی ساز و سامان شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں