جرمنی، یوکرین کی سیاسی، مالی، انسانی اور اسلحے کی امداد جاری رکھے گا: شُولز

ہم، سیاسی، مالی، انسانی اور عسکری امداد ہی نہیں یوکرین کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لئے ٹھوس اقدامات بھی جاری رکھیں گے: چانسلر اولاف شُولز

1900305
جرمنی، یوکرین کی سیاسی، مالی، انسانی اور اسلحے کی امداد جاری رکھے گا: شُولز

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبش ٹرایٹ  کے جاری کردہ بیان کے مطابق شُولز نے زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات میں کہا ہے کہ جرمنی، یوکرین کی  سیاسی، مالی، انسانی  اور اسلحے کی امداد  کرتا رہے گا۔ یہی  نہیں یوکرین کی  خودمختاری اور زمینی سالمیت کے دفاع کے لئے ٹھوس اقدامات  بھی جاری رکھے گا۔

شُولز نے، روس کی طرف سے، یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر پر  براہ راست فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے  یوکرین کے 'ڈرٹی بم' استعمال کر سکنے کے احتمال سے متعلق روس کے دعووں کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور سختی سے مسترد کیا ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں شُولز اور زلنسکی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ، یوکرین کی کوششوں سے جاری، بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی کی تحقیقات ہر شک و شبہےکا خاتمہ کر دیں گی۔

دونوں رہنماوں نے اپیل کی ہے کہ عالمی غذائی صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کے لئے اناج راہداری سمجھوتے کو اقوام متحدہ کی زیرِ قیادت جاری رکھا جانا  اور  اس کی مدت میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق شُولز اور زلنسکی نے فوجی، سیاسی اور انسانی  پہلووں پر یوکرین کی مدد کے دیگر امکانات پر بات چیت کی اور  تعمیری مشاورت جاری رکھنے اور قریبی رابطے میں رہنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں