ماحولیاتی تبدیلیاں: یورپی یونین ممالک کا اقتصادی نقصان 145 بلین یورو
ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیدا کردہ دیگر خراب موسمی حالات نے 2011 سے 2020 کے سالوں میں یورپی یونین ممالک کو کُل 145 بلین یورو کا اقتصادی نقصان پہنچایا ہے: یوروسٹیٹ

ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیدا کردہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے یورپی یونین ممالک کو حالیہ 10 سالوں کے دوران 145 بلین یورو اقتصادی نقصان پہنچا ہے۔
یورپی شماریاتی آفس 'یوروسٹیٹ' نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یورپی یونین ممالک کے اقتصادی نقصان کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیاں نامساعد موسمی حالات کا سبب بن رہی ہیں اور اس صورتحال نے بڑے پیمانے پر اقتصادی نقصان کی راہ ہموار کی ہے۔
گرم بادی جھکڑوں، سیلاب اور طوفان سمیت ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیدا کردہ دیگر خراب موسمی حالات نے 2011 سے 2020 کے سالوں میں یورپی یونین ممالک کو کُل 145 بلین یورو کا اقتصادی نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری طرف یورپی یونین ممالک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث صرف 2020 میں اقتصادی نقصان کی فی کس شرح اوسطاً 27 یورو رہی ہے۔
اس دورانیے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ فی کس نقصان کی یونان میں نشاندہی کی گئی ہے۔ یونان میں فی کس نقصان کی شرح 90،6 یورو ، فرانس میں 62،05، آئرلینڈ میں 42،16، اٹلی میں 41،45، بیلجئیم میں 32،68، لکسمبرگ میں 21،68 اور جرمنی میں 20،73 یورو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سب سے کم اقتصادی نقصان 0،69 یورو کے ساتھ بلغاریہ کا رہا۔ اس کے بعد 3،65 یورو کے ساتھ سلووانیہ کا ، 4،10 یورو کے ساتھ سلوواکیہ کا اور 6،07 یورو کے ساتھ سویڈن کا نمبر آتا ہے۔
متعللقہ خبریں

روس، طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک
ق ہلکے انجن والا طیارہ تربیت کے دوران ماسکو کے علاقے میاچکوو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا