جرمنی: مہنگی انرجی اور افراطِ زر کی وجہ سے ملکی ہسپتالوں کو دیوالیے کا خطرہ

ہسپتالوں کی نہایت عاجل صورتحال کوئی ڈھکی چھُپی چیز نہیں ہے۔ اگر اس معاملے میں فوری اور موئثر ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ہسپتال بند ہو سکتے ہیں: وزیر صحت کارل لاٹرباک

1893785
جرمنی: مہنگی انرجی اور افراطِ زر کی وجہ سے ملکی ہسپتالوں کو دیوالیے کا خطرہ

جرمنی کے وزیر صحت کارل لاٹرباک نے کہا ہے کہ مہنگی انرجی اور افراطِ زر کی وجہ سے ملک کے ہسپتالوں کو دیوالیے کا خطرہ لاحق ہے۔

لاٹرباک نے جرمن فرسٹ ٹیلی ویژن چینل 'اے آر ڈی' کے پروگرام میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مادّی حوالے سے ہسپتالوں کو دیوالیے کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے لہٰذا اس مسئلے کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " حکومت کی طرف سے ہسپتالوں کی زیادہ مالی امداد کے معاملے میں، میں کل  وزیرِ خزانہ کرسٹئین لنڈنر سے ملاقات کروں گا۔ ہسپتالوں کی نہایت عاجل صورتحال کوئی ڈھکی چھُپی چیز نہیں ہے۔ اگر اس معاملے میں فوری اور موئثر ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو ہسپتال بند ہو سکتے ہیں"۔

لاٹرباک نے  یہ بھی کہا ہے کہ "میں ہسپتالوں کے لئے خصوصی فنڈ  مختص کرنے کے خلاف ہوں ہم ہر شعبے کے لئے خصوصی فنڈ مختص نہیں کر سکتے"۔

واضح رہے کہ جرمنی ہسپتال یونین  کی ستمبر کے وسط میں جاری کردہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق توانائی کی نرخوں میں اضافے اور افراطِ زر نے ہسپتالوں  میں خدمات کے دوام کو ناممکن بنا دیا ہے۔ مہنگی انرجی اور افراطِ زر کی وجہ سے  ملک کے 40 فیصد ہسپتال دیوالیے کی دہلیز پر آ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں