آسٹریا: وان ڈر بیلین دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

آسٹریا  میں گزشتہ روز ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کی رو سے مو جودہ صدر الیکسینڈر وان ڈر بیلین کو 56 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں

1890465
آسٹریا: وان ڈر بیلین دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

 آسٹریا  میں گزشتہ روز ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کی رو سے مو جودہ صدر الیکسینڈر وان ڈر بیلین کو 56 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

 تقریبا 64 لاکھ رائے دہندگان کے حامل ملک آسٹریا میں عوام کی 66 فیصد تعداد نے  ووٹ ڈالے۔

انتخابی نتائج کے تحت، موجودہ صدر وان ڈر بیلین  56 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کی جماعت آسٹریئن فریڈم پارٹی کے امیدوار والٹر روزن کرانز کو 18 فیصد ووٹ ملے ۔

 نتائج کا حتمی اعلان دوران ہفتہ کیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں