ماکروں کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ،الحاق کی مذمت

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں ماکروں  نے یوکرین کے  چار علاقوں کے روس کی جانب سے الحاق کی مذمت  کی

1887462
ماکروں کا یوکرینی ہم منصب سے رابطہ،الحاق کی مذمت

 فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق، اس بات چیت میں ماکروں  نے یوکرین کے  چار علاقوں کے روس کی جانب سے الحاق کی مذمت  کی  ۔

بات چیت میں اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا کہ  فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت  کے تحفظ میں مدد کرنے سمیت روس کے خلاف یورپی ممالک کی پابندیوں  میں ان کا ساتھ دے گا۔

علاوہ ازیں، بات چیت میں دو طرفہ تعلقات ، زاپوریا ری ایکٹر کی حالیہ صورتحال پر غور کرنے سمیت  ری ایکٹر کے نگران اخور مراشوف کی روسی حکام کے ہاتھوں گرفتاری کی  بھی مذمت کی گئی  ،دریں اثنا، ماکروں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ  زاپوریا  یوکرین کا حصہ ہے جہاں سے روس کو نکالنے کی ضرورت ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں