پر امن مظاہروں کے برخلاف تشدد کرنے والے ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں، جرمنی

"اگر خواتین کسی ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔"

1884923
پر امن مظاہروں کے برخلاف تشدد کرنے والے ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں، جرمنی

 

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے مطالبہ کیا کہ مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو دبانے کے لیے  سیکیورٹی قوتوں کے تشدد   کی بنا پر  اس ملک پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اینالینا بیربوک نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ ایران میں پرامن احتجاج کو  تشدد سے دبانے کی کوشش کے خلاف  ہمیں ضرور اقدامات اٹھانے چاہییں۔

یورپی یوین کے اندر اس مسئلے  پر فوری طور پر غور کرنے کا مطالبہ کرنے والی بیر بوک نے  کہا کہ ، "میرے نزدیک، اس میں ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں بھی  شامل ہونی چاہییں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خواتین کے حقوق معاشرے کی ریاست کے لیے ایک اہم معیار ہیں، بیربوک نے کہا، "اگر خواتین کسی ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔"

دوسری جانب جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسچن ویگنر نے برلن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  بتایا ہےکہ برلن میں ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں