جب تک پوتن اقتدار میں ہیں یورپ میں امن نہیں ہو سکتا: صدر زلنسکی

اگر امریکہ قائدانہ کردار کا مظاہرہ کر کے ہمیں ٹینک فراہم کرتا ہے تو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے: صدر ولادی میر زلنسکی

1884383
جب تک پوتن اقتدار میں ہیں یورپ میں امن نہیں ہو سکتا: صدر زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ کا فراہم کردہ  زمین سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل سسٹم NASAMSیوکرین پہنچ گیا ہے۔

ولادی میر زلنسکی نے سی بی ایس نیوز پر مارگریٹ برنان کے لئے انٹرویو میں 24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

زلنسکی نے یوکرین کو فراہم کی گئی امداد پر امریکہ کے صدر جو بائڈن اور امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ فضائی دفاعی میزائل سسٹم NASAMS ہمیں موصول ہو گیا ہے۔یہ دفاعی سسٹم اسکولوں اور ہسپتالوں جیسے انفراسٹرکچر کو روسی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ ہم یوکرینی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے ضروری تحفظ اور مالی تعاون فراہم کرنے پر مجبور ہیں"۔

زلنسکی نے امریکہ سے ٹینک بھی طلب کئے اور کہا ہے کہ "اگر امریکہ قائدانہ کردار کا مظاہرہ کر کے ہمیں ٹینک فراہم کرتا ہے تو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر امریکہ ہمیں ٹینک دیتا ہے تو دیگر یورپی اتحادی بھی یوکرینی شہروں کو ٹینکوں کے قبضے سے بچانے کے لئے ہماری مدد کریں گے"۔

روس کی طرف سے یوکرین کے بعض حصوں میں کروائے گئے ریفرینڈم پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "یہ پوتن کی طرف سے، اس جنگ کو ختم نہ کرنے کے بارے میں، ایک خطرناک پیغام ہے"۔

برنان کے اس سوال کے جواب میں کہ " کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پوتن کے دور اقتدار میں یورپ میں امن ہو سکتا ہے؟" صدر زلنسکی نے کہا ہے کہ نہیں۔ اس کا ایک ہی جواب ہے اور وہ یہ کہ جب تک صدر پوتن اقتدار میں ہیں یورپ میں امن   نہیں ہو سکتا"۔



متعللقہ خبریں