جو میدان جنگ سے فرار ہو گا، اس کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، روسی پارلیمنٹ

دوما نے فوجی نقل و حرکت سے فرار ہونے والوں کی قید کی سزا میں اضافے کا بل منظور کر لیا

1882313
جو میدان جنگ سے فرار ہو گا، اس کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی، روسی پارلیمنٹ

روس میں  جنگ  سے فرار کی سزا میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما نے فوجی نقل و حرکت سے فرار ہونے والوں کی قید کی سزا میں اضافے کا بل منظور کر لیا ہے۔

روس میں قانون کے مسودے کے ساتھ ملٹری پینل کوڈ میں مختلف تبدیلیاں کی گئیں۔

بل کے مطابق دشمن کی فوج کے سامنے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور جنگ کے دوران لوٹ مار کرنے والوں کو 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متحرک ہونے کے دوران فوجی ڈیوٹی سے بچنے پر قید کی سزا بھی 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں