سویڈن میں ترک نژاد محرم  دیمر اوک  رکنِ پارلیمنٹ منتخب

محرم  دیمر اوک   نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے سیاست میں ہیں اور وہ 4 سال تک پارلیمنٹ میں خدمات انجام دینے کے لیے  رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں

1878923
سویڈن میں ترک نژاد محرم  دیمر اوک  رکنِ پارلیمنٹ منتخب

گزشتہ روز سویڈن میں ہونے والے انتخابات میں ترک نژاد محرم  دیمر اوک  کو سینٹر پارٹی سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

محرم  دیمر اوک   نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے سیاست میں ہیں اور وہ 4 سال تک پارلیمنٹ میں خدمات انجام دینے کے لیے  رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔

محرم  دیمر اوک   نے کہا کہ  وہ روزمرہ اشیاء  کی  قیمتوں  میں ہونے والے اضافے  کو روکنے  اور  اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا حل تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 12 سال تک Linköping شہر میں ماحولیات اور توانائی کے ذمے دار میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مجھے امید ہے کہ میں نے یہاں سے حاصل کردہ تجربہ پارلیمنٹ تک پہنچایا اور بہت سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کروں گا۔

گزشتہ روز ملک میں بلدیاتی اور عام انتخابات ہوئے۔



متعللقہ خبریں