ہمیں یوکرینی بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا: ویلیری زالوجنی

یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلیری زالوجنی نے بتایا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 9 ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں

1871047
ہمیں یوکرینی بچوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا: ویلیری زالوجنی

یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلیری زالوجنی نے بتایا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 9 ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

انٹر فیکس یوکرین کی خبر کے مطابق، زالوجنی نے  ایک فورم سے خطاب میں کہا کہ جنگ کے باعث یوکرینی بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہے،انہیں اس وقت صورتحال کا پتہ نہیں ہے جنہیں مکمل تحفظ کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بڑے  بوڑھے اس وقت محاذوں پر ہیں جن میں سے 9 ہزار وفات بھی پا چکے ہیں۔

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپریل میں کہا تھا کہ تقربا 3 ہزار یوکرینی فوجی اس جنگ میں مارے جا چکےہیں۔

 



متعللقہ خبریں