سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں خاکروبوں کی ہڑتال

عالمی شہرت یافتہ "ایڈنبرا فرنج فیسٹیول" کے دوران لیے گئے ہڑتال کے فیصلے کی وجہ سے دارالحکومت کی کئی گلیوں اور چوکوں میں کچرے کے ڈھیر لگے  ہوئے دیکھے گئے ہیں

1870802
سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں خاکروبوں  کی ہڑتال

سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں بہتر اجرت کے مطالبے پر خاکروبوں  کی 12 روزہ ہڑتال کے باعث گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔

عالمی شہرت یافتہ "ایڈنبرا فرنج فیسٹیول" کے دوران لیے گئے ہڑتال کے فیصلے کی وجہ سے دارالحکومت کی کئی گلیوں اور چوکوں میں کچرے کے ڈھیر لگے  ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔

ایڈنبرا کونسل نے 5 فیصد نئے اضافے کی تجویز دی  تھی  جسے ٹریڈ یونینز GMB اور Unite  نے مسترد کردیا ہے۔

ابھی تک یونینز  کی  ہڑتال میں  مزید    اضافہ ہونے کا کڈشہ ظاہر کیا جا رہا ہے  جبکہ یہ ہڑتال  چوتھے دن  میں داخل ہوچکی ہے۔

کچرا اٹھانے والوں کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال 30 اگست تک جاری رہنے کی امید ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں جمع کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے حفظان صحت اور صحت کے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

ایڈنبرا فرنج  جسے دنیا کے عظیم ترین فیسٹویل کی حیثیت حاصل ہے ، اس فیسٹویل  کی وجہ سے   بڑی تعداد میں  مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے  ساتھ ساتھ بہت سے فنکاروں کی میزبانی   بھی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں