یورپی یونین کا ترکی اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بڑھانے پر خوشی کا اظہار

سوشل میڈیا پر اس موضوع پر اپنے بیان میں ورہیلی نے کہا کہ میں  ترکی اور اسرائیل مکمل سفارتی تعلقات بحال کر نے کے اعلان کا   خیرمقدم کرتا ہوں

1869611
یورپی یونین کا ترکی اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بڑھانے پر خوشی کا اظہار

یورپی یونین (EU) کمیشن کے توسیع  اور ہمسائیگی  کے امور کے رکن  اولیور ورہیلی نے کہا کہ وہ ترکی اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بڑھانے اور باہمی سفیروں کی تعیناتی کے فیصلے سے خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس موضوع پر اپنے بیان میں ورہیلی نے کہا کہ میں  ترکی اور اسرائیل مکمل سفارتی تعلقات بحال کر نے کے اعلان کا   خیرمقدم کرتا ہوں۔

ورہیلی نے کہا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے کے استحکام اور خوشحالی میں اضافے کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین تعاون کے نئے بنیادوں کی تشکیل کی حمایت کے لیے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں