او ایس سی ای: ترکی کی اختیار کردہ ڈپلومیسی قابلِ تعریف ہے

ترکی کی اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اختیار کردہ ڈپلومیسی قابلِ تعریف  ہے، اناج اور کھاد کو یوکرین سے نکال کر دنیا بھر تک پہنچانا نہایت اہمیت کا حامل ہے: ہیلگا ماریا شمد

1865287
او ایس سی ای: ترکی کی اختیار کردہ ڈپلومیسی قابلِ تعریف ہے

 یورپی سلامتی و تعاون تنظیم OSCE کی سیکرٹری جنرل ہیلگا ماریا شمد نے کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کے معاملے میں ترکی کی اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اختیار کی گئی ڈپلومیسی قابلِ تعریف ہے"۔

جنرل سیکرٹری شمد نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 13 ویں سفراءکانفرنس  میں شرکاء سے خطاب کیا۔

حالیہ دنوں میں ترکی کے ادا کردہ ڈپلومیٹک کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے شمد نے کہا ہے کہ "ترکی کی اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اختیار کردہ ڈپلومیسی قابلِ تعریف  ہے کیونکہ اناج اور کھاد کو یوکرین  سے نکال کر دنیا بھر تک پہنچانا نہایت اہمیت کا حامل ہے"۔

شمد نے کہا ہے کہ یوکرین میں بھی 'او ایس سی ای' کو ترکی کے نمائندوں کے ساتھ  مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ بین الاقوامی مبصرین کو ترکی کی کوششوں کی بدولت ہی  یوکرین سے نکالا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے سامنے آنے والی بارودی سرنگوں، جنگ کے بچوں پر اثرات اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل کے حل میں بھی  ہمیں ترکی کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ترکی کی تجربہ کار ڈپلومیسی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی ڈپلومیسی دنیا کے پیشہ ور ترین ڈپلومیٹک مشنوں میں سے ایک ہے۔ ترک سفارت کاری کو ہمیشہ سے ایک مضبوط قومی شناخت حاصل رہی ہے۔ ترکی خود یورپ اور ایشیاء کے درمیان ایک پُل کے فرائض سرنجام دے رہا ہے۔ انہی خصائص کی وجہ سے ترکی، دنیا میں تکثیری کردار  کے لئے موزوں ترین، ممالک میں سے ایک ہے۔

شمد نے کہا ہے کہ او ایس سی ای  کے دائرہ کار میں کی گئی کاروائیوں کے دوران بھی ترکی کے کثرت الوجودی کردار کا  مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ازبکستان سے لے کر افغانستان تک کی جانے والی امدادی کاروائیوں میں بھی ترکی ایک اہم لاجسٹک نقطے  کی حیثیت رکھتا ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے عمل میں بھی ترکی کا کردار اور دیگر ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کیا گیا کام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم "خواتین قیادت پلیٹ فورم"  کے لئے بھی ترکی کے ادا کردار کو سراہتے ہیں۔

یورپی سلامتی و تعاون تنظیم OSCE کی سیکرٹری جنرل ہیلگا ماریا شمد نے کہا ہے کہ "معاملات میں خواتین کی شرکت جس قدر زیادہ ہو گی امن سمجھوتے اسی قدر طویل العمر ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں