روس پر لگی پابندیاں بے سود رہیں،نقصان ہم بھگت رہے ہیں: کرویشیئن صدر

میلان اوویچ  نے  اپنے بیان میں  کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال اس وقت  متزلزل ہے، ہم  اپنا مقام آہستہ آہستہ کھو رہے ہیں، ہم اس وقت ککروندے کے پھول کی مانند ہیں جسے کسی ایک کی طاقتور چھینک ہوا میں اڑا سکتی ہے

1865608
روس پر لگی پابندیاں بے سود رہیں،نقصان  ہم بھگت رہے ہیں: کرویشیئن صدر

کرویشیا کے صدر زوران  میلان اوویچ نے  کہا ہے کہ  مغرب کی طرف سے روس پر لگی پابندیاں بے سود ثابت ہوئی ہیں ۔

میلان اوویچ  نے  اپنے بیان میں  کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال اس وقت  متزلزل ہے، ہم  اپنا مقام آہستہ آہستہ کھو رہے ہیں، ہم اس وقت  ککروندے کے پھول کی مانند ہیں جسے کسی ایک کی طاقتور چھینک ہوا میں بکھرا سکتی  ہے۔

 مغرب کی طرف سے روس- یوکرین جنگ کے بعد روس پر لگی پابندیوں کے بارے میں صدر  نے کہا کہ یہ بے سود ثابت ہوئی ہیں،روس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ  ہمیں ضرور پہنچا ہے۔

کروئیشیئن صدر نے کہا کہ میں  روز اول سے کہتا آیا ہوں کہ روس کے خلاف پابندیاں بے کار ہیں جس کا سچا ثابت ہونے پر مجھے افسوس ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں