یورپی یونین کی طرف سے نئی پابندیاں، روس سے سونے اور جواہرات کی درآمدات ممنوع

یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس سے سونے اور جواہرات کی درآمدات کی ممانعت پر مبنی نئے پابندی پیکیج کی منظوری دے دی

1857542
یورپی یونین کی طرف سے نئی پابندیاں، روس سے سونے اور جواہرات کی درآمدات ممنوع

یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس سے سونے اور جواہرات کی درآمدات کی ممانعت پر مبنی نئے پابندی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کے ٹرم چئیر مین ملک جمہوریہ چیک کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ اجلاس میں روس کے خلاف نئے پابندی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مذکورہ پابندی پیکیج یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذالعمل ہو جائے گا۔

پیکیج کی رُو سے بعض روسی حکام اور اداروں  کے مالی اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے۔ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد پر سیاحتی پابندی کا بھی اطلاق کیا جائے گا۔ ر روس سے سونے اور جواہرات کی درآمد ممنوع قرار دے دی جائے گی اور قبل ازیں عالمی منی ٹرانسفر سسٹم سے خارج کئے گئے روس کے سب سے بڑے بینک 'سبیربینک' کے اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  عالمی غذائی و توانائی سکیورٹی  کو پابندیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ نئی تدابیر، یورپی یونین کی پابندیوں کو جی۔7 ممالک کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں لائیں گی،موجود ہ پابندیوں کے اطلاق کو تقویت دیں گی اور قانونی خلاء کو پُر کریں گی۔



متعللقہ خبریں