اٹلی حکومت نے ملک کے 5 علاقوں میں ہنگامی حالات نافذ کر دئیے

اٹلی میں حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ 5 علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے

1852097
اٹلی حکومت نے ملک کے 5 علاقوں میں ہنگامی حالات نافذ کر دئیے

اٹلی میں حکومت نے خشک سالی سے متاثرہ 5 علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم ماریو ڈراگی  کی زیرِ صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں ملک میں، حالیہ 70 سالوں کی شدید ترین، خشک سالی سے متاثرہ 5 علاقوں کے بارے میں بعض فیصلے کئے گئے ہیں۔

کابینہ نے پیمونتے، لومباردیا، وینیتو، ایمیلیا۔روماگان اور فریولی وینیزیا میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور بحران پر قابو پانے کے لئے تقریباً 36،5 ملین یورو کے وسائل مختص کئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خشک سالی کا بحران ملکی زرعی پیداوار کے 30 فیصد کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے اور اس وقت تک زرعی شعبے میں 3 بلین یورو کے لگ بھگ نقصان ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں