آسٹریلیا کا یوکرین کو مزید فوجی امداد دینے کا فیصلہ
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق البانی نے کیف کے اچانک دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران مزید فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق البانی نے کیف کے اچانک دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے ۔
کیف میں صدارتی محل میں ایک پریس بیان دیتے ہوئے، البانی نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی حمایت کرے گا اور مزید فوجی امداد اس وقت جاری رہے جب تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
البانی نے کہا کہ روس کے 16 وزراء اور اولیگارچز پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے اور روس سے سونے کی درآمد بند کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے آسٹریلیا کی طرف سے حال ہی میں یوکرین کو فراہم کردہ 100 ملین آسٹریلوی ڈالر کے فوجی امدادی پیکج میں ڈران اور 34 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
اطلاع ملی ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی امداد کی کل مالیت تقریباً 390 ملین آسٹریلوی ڈالر ہے۔