روس نے فرانسیسی ڈپلومیٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے: فرانس

فرانس کے ماسکو سفارت خانے کے اہلکار کی تعیناتی اور کاروائیاں 'ڈپلومیٹک اور قونصلیٹ تعلقات سے متعلقہ' ویانا سمجھوتے  کے دائرے میں ہیں: وزیر خارجہ کیتھرین کولونا

1847663
روس نے فرانسیسی ڈپلومیٹ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے: فرانس

فرانس نے اپنے ماسکو سفارت خانے میں متعین ثقافتی اتاشی کے، روس کی طرف سے، نا پسندیدہ شخصیت قرار دئیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

فرانس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ فرانس کےماسکو سفارت خانے میں متعین ثقافتی اتاشی اب روسی زمین پر نہیں رہ سکے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کی کوئی جائزہ توجیح پیش نہیں کی گئی۔ فرانس کو اس فیصلے پر افسوس ہے۔

فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے، وزارت خارجہ کی متعلقہ خدمات کے شعبے کو موضوع پر غور اور جوابی کاروائی کے بارے میں فوری  طور پر ترجیحات پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کے ماسکو سفارت خانے کے اہلکار کی تعیناتی اور کاروائیاں 'ڈپلومیٹک اور قونصلیٹ تعلقات  سے متعلقہ' ویانا سمجھوتے  کے دائرے میں ہیں۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق روس کی طرف سے مذکورہ فرانسیسی اتاشی کی سندِ سفارت کی تجدید نہیں کی گئی لہٰذا17 جولائی تک ان کا ملک سے نکلنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ روس کے دعوے کے مطابق مذکورہ ڈپلومیٹ زمانہ قریب میں ممنوع قرار دئیے گئے وقف اور میڈیا کمپنی کو چوری چھپے مالیاتی تعاون فراہم کر رہا تھا۔



متعللقہ خبریں