روس کا یوکیرین کے جنگی طیارے اور دفاعی نظام کو نشانے کا دعوی

کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی کارروائیوں کے بارے میں بیان دیا

1846962
روس کا یوکیرین کے جنگی طیارے اور دفاعی نظام کو نشانے کا دعوی

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ انہوں نے ایس یو 25 جنگی طیارے  ذریعے  یوکیرین  مگ 29 جنگی طیارے  کو دنیپرو کے علاقے میں مار گرایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ انہوں نے ایس یو 25 جنگی طیاروں کو میکولائیو کے علاقے میں اور مگ 29 جنگی طیاروں کو دنیپرو کے علاقے میں مار گرایا۔

کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی کارروائیوں کے بارے میں بیان دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یوکرین میں کارروائی جاری ہے، کوناشینکوف نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی فوج کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

کوناشینکوف نے بتایا کہ ڈونیٹسک کے علاقے میں، نیکولائیوکا کے قریب، 14ویں اور 24ویں مشینی بریگیڈ کے 30 زخمی فوجی اور 8 امریکی اور برطانوی کرائے کے جنگجوؤں کی لاشیں علاقے سے نکالی گئیں۔

کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ ایک دن میں، روسی فضائی جنگی حکمت عملی کے یونٹوں نے کوراہوو کے قریب بوک-ایم 1 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے ساتھ 151 فوجی علاقوں کو تباہ کر دیا، سیڈورووو کے قریب 5 گولہ بارود کے ڈپو، ڈونیٹسک کے علاقے میں ورہنیا کامینکا اور سومی علاقے میں میروپولے کے قریب بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اس طرف اشارہ کیا یے  کہ میزائل اور توپ خانے کے یونٹوں نے لوہانسک کے علاقے میں 253 فوجی علاقوں اور 6 ہتھیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا کہ امریکی ساختہ AN-TPQ ریڈار سسٹم ڈونیٹسک کے علاقے نکولسکوئے کے قریب مارا گیا اور حملوں کے نتیجے میں تقریباً 620 یوکرینی قوم پرست قوتیں بے اثر ہو گئیں۔



متعللقہ خبریں