یورپی یونین مونکی پاکس ویکسین کی ایک لاکھ 10 ہزار خوراکیں خریدے گی

یونین کے رکن ممالک کو ویکسین کی پہلی فراہمی جون کے آخر تک شروع  کر دی جائے گی: سٹیلا کیریا کِڈس

1842954
یورپی یونین مونکی پاکس ویکسین کی ایک لاکھ 10 ہزار خوراکیں خریدے گی

یورپی یونین، اپنے رکن ممالک کو بھیجنے کے لئے،  مونکی پاکس ویکسین کی ایک لاکھ 10 ہزار خوراکیں خریدے گی۔

یورپی یونین کمیشن  کی کمشنر برائے امورِ صحت سٹیلا کیریا کِڈس نے لکسمبرگ میں یورپی یونین  کے وزراء اجلاس میں شرکت سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم مونکی پاکس ویکسین کی ایک لاکھ 10 ہزار خوراکوں کی خرید کے سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔ یونین کے رکن ممالک کو ویکسین کی پہلی فراہمی جون کے آخر تک شروع  کر دی جائے گی۔

کیریا کِڈس نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک میں اس وقت تک مونکی پاکس  کے 900 کے لگ بھگ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کیسوں کی تعداد تقریباً  ایک ہزار 400 ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین وزرائے صحت اجلاس میں ہم  ،کورونا وائرس وباء کی صورتحال پر بھی غور کریں گے، آئندہ موسمِ خزاں اور موسمِ سرما  کی حکمت عملی پر بات چیت کریں گے اور رکن ممالک کو متعدی بیماریوں کے لئے تیار کردہ  ویکسینوں کی ضروری مقدار میں فراہمی کے کام کا جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں