ترکی کا کردار کلیدی ہے،خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے: نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی نے متعدد بار اپنا کلیدی کردار ادا کیاہے  وہ ہمارا اتحادی ملک ہے جس کی وجہ سے اس کے خدشات دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے

1842391
ترکی کا کردار کلیدی ہے،خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے: نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی نے متعدد بار اپنا کلیدی کردار ادا کیاہے  وہ ہمارا اتحادی ملک ہے جس کی وجہ سے اس کے خدشات دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 فن لینڈ کے دورےکے دوران سیکریٹری جنرل نے صدر ساولی نینیستو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔

 اسٹولٹن برگ  نے کہا کہ ہمیں  پی کےکے سے متعلق ترکی اور دیگر اتحادی ممالک کے خدشات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، جس کےلیے ہم سویڈن ،فن لینڈ اور ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

 سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ  میڈریڈ میں 29 تا30 جون کے درمیان منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس میں اگر ہم نے ترکی کے خدشات رفع کرنے کی کوشش کی تو ہو سکتا ہے یہ معاملہ حل ہو جائے مگر اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی مذاکرات کا امکان معدوم نظر آتا ہے،ہم جانتے ہیں کہ خدشات حق بجانب ہیں کیونکہ اتحادی ممالک میں ترکی کو سب سے زیادہ دہشتگردی کی قیمت چکانا پڑی ہے، داعش کے معاملے میں بھی ترکی نے  کافی کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ یوکرین سے گندم کی برآمد کو ممکن بنانے کے لیے بھی اس کی سفارتی کوششیں جاری ہیں لہذا، ترکی کے تمام خدشات کو سنجیدگی کے لینا ضروری ہے، فن لینڈ اور سویڈن کا اس موضوع پر بات چیت کےلیے   تیار ہونا  اچھی پیش رفت ہے۔

 فینیش صدر نے بھی اس حوالے سے کہا کہ مکالمت کا راستہ کھلا رکھنا مذاکرات کے تسلسل کو جاری رکھنے کے مترادف نظر آتا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں