ترکی اور سربیا کے درمیان سیاحت کے لئے شناختی کارڈ کافی ہو گا

سمجھوتہ دونوں ممالک کی اقتصادیات پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا  اور دو طرفہ شکل میں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا: سربیا

1840866
ترکی اور سربیا کے درمیان سیاحت کے لئے شناختی کارڈ کافی ہو گا

سربیا اور ترکی کے شہری صرف  شناختی کارڈ کے ساتھ  ایک دوسرے کے ملک میں آ جا سکیں گے۔

سربیا حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ  کے لئے طے کئے گئے اس  سمجھوتے کی رُو سے اب کے بعد ترکی اور سربیا کے شہری  صرف اپنے ملک کے شناختی کارڈ کی مدد سے ایک دوسرے کے ملک میں داخلہ و خروج کر سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھوتہ دونوں ممالک کی اقتصادیات پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا  اور دو طرفہ شکل میں سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا ۔

بلغراد میں ترکی کے سفیر حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ سربیا حکومت کے اس فیصلے کے بعد جلد ہی  شناختی کارڈ کے ساتھ سیاحت کے آغاز کے لئے بھی فریقین کے درمیان پروٹوکول طے پا جائے گا۔



متعللقہ خبریں