نیٹو نے بالٹک خطے میں رام اسٹائن لیگیسی- 22 مشقوں کا آغاز کر دیا

رام اسٹائن لیگیسی 22 نامی یہ مشقیں 6 تا 10 جون کے درمیان جاری رہیں گی جن میں جنگی طیاروں اور  فضائی  دفاعی نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے

1839405
نیٹو نے بالٹک خطے میں رام اسٹائن لیگیسی- 22 مشقوں کا آغاز کر دیا

نیٹو  پولینڈ اور بالٹک ممالک کی فضائِی سلامتی بہتر بنانے کےلیے فوجی مشقیں کر رہا ہے۔

 رام اسٹائن لیگیسی 22 نامی یہ مشقیں 6 تا 10 جون کے درمیان جاری رہیں گی جن میں جنگی طیاروں اور  فضائی  دفاعی نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان مشقوں میں  پولینڈ کے علاوہ لاٹویا،لیتھوانیا اور اسٹونیا  سمیت نیٹو کے اتحادی و اشتراکی 17 ممالک بھی شامل ہیں جن کا مقصد یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد  اتحادی ممالک کی حدود کے قریب ڈرونز اور جنگی طیاروں کے استعمال میں اضافے سے خطے میں کسی نا خوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔

 نیٹو کی فضائی کمان گاہ کے سربراہ  جیف  ہیریگن نے ان مشقوں سے متعلق بتایا کہ  یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد موجودہ صورت حال کے تناظر میں نیٹو کی مشقوں میں اضافہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ اہم بن چکا ہے۔

 ہیریگن نے بتایا کہ ان مشقوں کے نتیجے میں نیٹو کے اتحادی ممالک اپنی حدود کی بہتر طریقے سے حفاظت کو یقینی بنانے کے قابل ہونگے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں