یورپی یونین کا روس سے تیل کی درآمد کو 92 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ

سبیر بینک سمیت تین روسی بینکوں اور بیلاروسی بینک کو بین الاقوامی ادائیگی کے نظام سوفٹ سے خارج کر دیا جائے گا

1836945
یورپی یونین کا  روس سے تیل کی درآمد کو 92 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ

یورپی  یونین  کے رکن ممالک نے روس سے تیل کی درآمدات  پر پابندی عائد کرنے والے  سرکاری  فیصلے   پر مبنی  نئے پابندیاں پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کے موجودہ  صدر فرانس کےسرکاری سماجی  اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے پیکج کی لکسمبرگ میں منعقدہ رکن ممالک کے نمائندوں کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔

پیکج کے مطابق 24 فروری سے شروع ہونے والے یوکرین پر حملوں میں کردار ادا کرنے والے بعض روسی حکام، اولیگارچ اور کنبوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ ان لوگوں کے سفر وسیاحت  پر پابندی ہوگی۔

روس سے سمندری راستے تیل کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس سال کے آخر تک روس کی تیل کی درآمدات میں 92 فیصد کمی آ جائے گی۔ روسی تیل  فرموں پر  خدمات کی فراہمی پر بھی پابندی ہوگی۔

Sberbank سمیت تین روسی بینکوں اور بیلاروسی بینک کو بین الاقوامی ادائیگی کے نظام سوفٹ سے خارج کر دیا جائے گا۔

روس کی برآمدات پر پابندی کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

پروپیگنڈا سرگرمیوں میں مصروف 3 روسی میڈیا اداروں پر نشریات پر پابندی عائد کی جائے گی۔

روسی مشاورتی خدمات تک رسائی منقطع کر دی جائے گی۔

یورپی یونین اپنی تیل کی  مجموعی کھپت تقریباً 25 فیصد روس سے درآمد کرتی ہے۔

یورپی یونین کمیشن نے گزشتہ ماہ پابندیوں کا  چھٹا پیکج تیار کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں