ہم نیٹو میں شمولیت کے لیے جلد ہی رجوع کر رہے ہیں: حکومت فن لینڈ

ملکی صدر  ساولو نینیستو اور وزیراعظم سانا مارین  نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  وقت ضائع کیے بغیر ہمیں نیٹو کی رکنیت کےلیے رجوع کرنا ہوگا جس کےلیے ہم جلد ہی  ضروری اقدام اٹھائیں گے

1825935
ہم نیٹو میں شمولیت کے لیے جلد ہی رجوع کر رہے ہیں: حکومت فن لینڈ

 فن لینڈ کا کہنا ہے کہ روس ،یوکرین جنگ کے تناظر میں وہ  نیٹو کی رکنیت کےلیے درخواست دے گا۔

 ملکی صدر  ساولو نینیستو اور وزیراعظم سانا مارین  نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  وقت  ضائع کیے بغیر ہمیں نیٹو کی رکنیت کےلیے رجوع کرنا ہوگا جس کےلیے ہم جلد ہی  ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

بیان میں بتایا گیاہے کہ  24 فروری سے اب تک جاری  روسی ۔یوکرین جنگ کے دوران  اتحاد میں اضافی ممالک کا شامل ہونا ضروری ہو گیا ہے  جبکہ فن لینڈ کو اپنی سلامتی کےلیے نیٹو کی رکنیت کا ملنا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ  سویڈن بھی نیٹو میں شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے۔

روس  نے  اس سے پیشتر خبردار کیا تھا کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن نے  نیٹو میں شمولیت لی تو  اس کے نتائج اچھے نہ ہونگے۔

 روسی امور خارجہ کی ترجمان  ماریا زخا رووا  نے 15 اپریل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ  فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ دو طرفہ تعلقات اوریورپ کی سلامتی کے لیے اچھے نتائج برآمد  نہیں  کرےگا۔

 

 



متعللقہ خبریں