یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کو "نسل کشی" کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ

یوکرین کے خلاف روسی افواج کی جانب سے چھیڑی جانے والی بڑے پیمانے پر جنگ کو یوکرین کے عوام کے خلاف ’نسل کشی‘ تصور کیا گیا ہے

1824950
یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کو "نسل کشی" کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ

لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کو "نسل کشی" کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

لتھوانیا کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن (ایل آر ٹی) کی خبر کے مطابق حق میں 128 ووٹوں سے منظور کی گئی قرارداد میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ روس کی فوجی دستوں اور کرائے کے فوجیوں نے یوکرین کی سرزمین بالخصوص بوچا میں "اجتماعی جنگی جرائم" کا ارتکاب کیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یوکرین کے خلاف روسی افواج کی جانب سے چھیڑی جانے والی بڑے پیمانے پر جنگ کو یوکرین کے عوام کے خلاف ’نسل کشی‘ تصور کیا گیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو روس کے جرائم کی تحقیقات کے لیے خصوصی بین الاقوامی فوجداری عدالت قائم کرنی چاہیے۔

"روسی فیڈریشن، جس کی فوجی قوتیں جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہری عناصر کو نشانہ بناتی ہیں، ایک ایسی ریاست ہے جو دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے اور اس پر عمل کرتی ہے۔"

یکم اپریل کو دارالحکومت کیف کے قریب واقع شہر بوچا کو روسی افواج سے آزاد کرانے والی یوکرین کی فوج کا سامنا لاشوں سے بھرے شہر سے ہوا، جس کی عمارتیں اور اس کی گلیاں تباہ ہو گئیں۔ کیف کے قریب آزاد کرائی گئی بستیوں سے 410 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔



متعللقہ خبریں