یوکیرین جنگ میں دونوں فریقین کو پہنچنے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ

کیف کے علاقے میں روسی حملوں کی وجہ سےموت کے منہ میں جانے والے شہریوں کہ  جن  کی  نعشوں کی شناخت کی گئی ہے کی تعداد 720 سے تجاوز کرچکی ہے

1811863
یوکیرین جنگ میں  دونوں فریقین کو پہنچنے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ

یوکرین پر روس کے حملوں کے باعث کیف میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 720 سے تجاوز کر گئی ہے اور 200 سے زائد شہری لاپتہ ہیں۔

کیف کے ریجنل پولیس ڈائریکٹر آندرے نیبیتوف نے یوکرین کی وزارت داخلہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ سے ایک بیان میں کہا کہ 24 فروری سے  ابتک روسی فوجیوں کے جرائم کے حوالے سے 3000 سے زیادہ تحقیقات کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیف کے علاقے میں روسی حملوں کی وجہ سےموت کے منہ میں جانے والے شہریوں کہ  جن  کی  نعشوں کی شناخت کی گئی ہے کی تعداد 720 سے تجاوز کرچکی ہے اور 200 سے زائد شہری تا حال  لا پتہ ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی روسی فوج کے 19,800 فوجی مارے گئے ہیں تو ، 158 طیارے، 143 ہیلی کاپٹر اور 739 ٹینک  تباہ ہوئے ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 13 اپریل  تک  کے دور میں روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات کا اعلان کیا ہے۔

جس کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 19,800 فوجی مارے گئے، 158 روسی طیارے، 143 ہیلی کاپٹر، 739 ٹینک، 1964 بکتر بند گاڑیاں، 358 توپیں، 115 راکٹ لانچ سسٹم اور 64 فضائی دفاعی نظام تباہ ہوئے۔

روسی افواج کو 1,429 گاڑیوں، 7 بحری جہاز اور ہلکی اسپیڈ بوٹس، 76  فیول ٹینکرز  اور 132 ڈراؤنز  بھی تباہ ہوئے ہیں۔

25 مارچ کو روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا  کہ یوکرین میں اس کے 1,351 فوجی ہلاک ہوئے   ہیں۔



متعللقہ خبریں