روس نے بحیرہ بالَٹک میں جنگ مشقیں شروع کر دیں

روس نے گزشتہ روز بحیرہ بالٹک پر پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع کلینن گراڈ میں جنگی مشقوں کا  آغاز کیا ہے

1809953
روس نے بحیرہ بالَٹک میں جنگ مشقیں شروع کر دیں

روس نے گزشتہ روز بحیرہ بالٹک پر پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع کلینن گراڈ میں جنگی مشقوں کا  آغاز کیا ہے۔

چند روز قبل ایک  اعلی روسی عہدیدار نے ماسکو کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت جواب دینے کی وارننگ دی تھی۔

خبر کے مطابق، روسی بالٹک فلیٹ کمانڈ کی پریس سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشقوں میں 1000 فوجیوں اور 60 سے زیادہ فوجی سازوسامان کوشامل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے  کہ بحریہ کے زیر استعمال 20 Su-27 اور Su-24  بمباروں نے رات کے وقت پہلے سے منصوبہ بند جنگی مشقیں کیں جن میں کیلنین گراڈ میں کم رفتار فضائی اور زمینی اہداف، کمان چوکیوں اور فوجی سازوسامان پر حملوں کی مشق کی گئی۔

 کیلینن گراڈ میں مشقوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

 گزشتہ بدھ کو روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے یورپی ممالک کو روس کے خلاف کارروائی کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آگ سے کھیلنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں