روس نے غیرملکیوں کو ڈالر کی بجائے روبل میں اداِگی کرنا شروع کردیا

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالرز میں ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا، تاہم غیر ملکی بینکوں نے اس حکم کو پورا کرنے سے انکار کردیا

1808299
روس نے غیرملکیوں کو ڈالر کی بجائے روبل میں اداِگی کرنا شروع کردیا

روس کی وزارت خزانہ نے 643 ملین ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی کو غیر ملکی بینکوں  کی جانب سے  مسترد کر  نے پر  غیر ملکیوں کو  ادائیگی روبل میں  کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بانڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالرز میں ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا، تاہم غیر ملکی بینکوں نے اس حکم کو پورا کرنے سے انکار کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی کرنسی میں ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے ضروری ادائیگیاں روبل میں  کرتے ہوئے  روس نے اپنی ذمہ داری پوری کی  ہے۔

روس کے 300 بلین ڈالر مالیت کے بین الاقوامی ذخائر کے منجمد ہونے کی وجہ سے، بانڈز سے پیدا ہونے والے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے عمل کے نتیجے میں  روس کے   دیوالیہ  ہونے   کے امکانات خدشات کو جنم  دے رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں