روس، یوکیرینی فوج کی جانب سے نشانہ بنائے گئی ریفائنری ایک سول تنصیب ہے

اس ریفائنری  سے شہری گاڑیوں کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا ہے، ایگور کونا شینکوف

1805972
روس، یوکیرینی فوج کی جانب سے نشانہ بنائے گئی ریفائنری ایک سول تنصیب ہے

روسی دفتر دفاع نے  اعلان  کیا ہے کہ یوکیرینی  فوجی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے نشانہ بنائی گئی بلغرود شہر کی  پیٹرول ریفائنری کا  روسی فوج سے کوئی تعلق نہیں۔

وزارت کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین میں 40 فوجی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

"جنگ کے آغاز سے اب تک  124 طیارے اور 82 ہیلی کاپٹر، 357 ڈراؤن  طیارے ، 1854 ٹینک اور مختلف بکتر بند گاڑیاں، 202 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 777 ہووٹزر اور مارٹر توپوں اور 1722 خصوصی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

کوناشینکوف نے نشاندہی کی کہ یوکرائنی فوج سے تعلق رکھنے والے 2 ایم آئی۔ 24 ہیلی کاپٹر کل روسی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور بیلغرود شہر میں آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔

"میزائل لگنے کے نتیجے میں، کچھ ایندھن کے ٹینکوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔ اس ریفائنری  سے شہری گاڑیوں کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ تیل کی ریفائنری کا روسی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"



متعللقہ خبریں