روس ۔ یوکیرین جنگ سے عالمی سطح پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، صدرِ فرانس

عوام کو صرف فرانسیسی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جائیگی

1800520
روس ۔ یوکیرین جنگ  سے عالمی سطح پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، صدرِ فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ہمیں عالمی سطح پر خوراک کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایمانوئل میکرون نے فرانس بلیو ریڈیو پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ جنگ کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کم اور درمیانی آمدنی والے افراد کو خوراک کی امداد فراہم کریں گے۔ اور وہ عوام کو صرف فرانسیسی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دیں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی رہنما نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں پیشرفت اور روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔


 



متعللقہ خبریں