روس اور یوکرین جنگ میں 3  ملین 489 ہزار 644 یوکرینی باشندے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور

قوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان میں یوکرین میں مہاجرین کے بحران کے حوالے سے مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے

1799336
روس اور یوکرین جنگ میں 3  ملین 489 ہزار 644  یوکرینی باشندے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور

روس اور یوکرین جنگ میں یوکرین میں کم از کم 925 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں جبکہ  1496 شہری زخمی ہوئے اور 3  ملین 489 ہزار 644 پناہ گزین پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے بیان میں یوکرین میں مہاجرین کے بحران کے حوالے سے مختلف ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا شیئر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری سے 20 مارچ کے درمیان یوکرین سے 3 لاکھ 489 ہزار 644 مہاجرین، جن میں سے نصف سے زیادہ پولینڈ گئے، پڑوسی ممالک میں داخل ہوئے۔

بیان کے مطابق یوکرین کے باشندے زیادہ تر پولینڈ (2 لاکھ 83 ہزار 854)، رومانیہ (535 ہزار 461) اور ہمسایہ ممالک سے مالدووا (365 ہزار 197)   کا رخ اختیار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں