روسی فوج کے  ماریوپول شہر پر حملوں میں 2500 سے زائد شہری ہلاک

یوکرین کے صدر کے دفتر کے سینئر مشیر اولیکسی آریسٹووچ نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ماریوپول میں کشیدگی برقرار ہے اور یوکرین کی فوج نے روسیوں کے حملوں کو روک دیا

1795178
روسی فوج کے  ماریوپول شہر پر حملوں میں 2500 سے زائد شہری ہلاک

روسی فوج کے  ماریوپول شہر پر حملوں میں 2500 سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں ۔

یوکرین کے صدر کے دفتر کے سینئر مشیر اولیکسی آریسٹووچ نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ماریوپول میں کشیدگی برقرار ہے اور یوکرین کی فوج نے روسیوں کے حملوں کو روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ  کہ شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام  روسی افواج  نے شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی اس شہر کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں۔ مقامی حکام کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2500 سے زیادہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں ۔

یوکرین میں روسی فوجیوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں دارالحکومت کیف میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت سے توپ کا گولہ لگنے کے نتیجے میں 2 شہری جان کی بازی ہار گئےہیں ۔

یوکرین کی ہنگامی صورتحال سروس کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے مطابق، روسیوں کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق 05:09 پر کیے گئے حملے میں، توپ کا گولہ دارالحکومت کیف کے ضلع اوبولونسکی میں واقع اپارٹمنٹ پر گرا۔

حملے کے نتیجے میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی کارکنوں نے اپارٹمنٹ میں موجود 63 افراد کو باہر نکالا اور 2 افراد کی لاشیں نکالیں۔

روسی فوجیوں نے کیف میں انتونوف فیکٹری پر بھی حملہ کیا ہے ۔

دوسری جانب اطلاع ملی ہے کہ صوبہ سمیع کا شہر احترکہ بھی رات کے وقت شدید فضائی حملے کی زد میں رہا۔

اہترکا کے گورنر پاول کزمینکو کی جانب سے  فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں علاقے کے مکانات پر رات بماری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے کم از کم 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میری پشت پر  گھر جلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا   جو اب بھی جاری ہے ۔

 



متعللقہ خبریں