یوکرین میں جاری جنگ اور قتلِ عام کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے : سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

گوٹیرس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ یوکرینی شہری اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں جس سے  ان سے کوئی تعلق نہیں ہے

1793030
یوکرین میں جاری  جنگ اور قتلِ عام  کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے : سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں میٹرنٹی ہسپتال پر حملے کوخوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ہودہ تشددکو   ختم کیا جانا چاہیے، اس قتلِ عام کو روکنے کی ضرورت ہے۔

گوٹیرس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ یوکرینی شہری اس جنگ کی قیمت ادا کر رہے ہیں جس سے  ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماریوپول شہر میں میٹرنٹی ہسپتال پر حملہ  خوفناک  حملہ ہے ۔ یہ بے ہودہ تشددکو   ختم کیا جانا چاہیے، اس قتلِ عام کو روکنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب، گٹیرس نے جرمن چانسلر اولاف شولز اور یورپی یونین (ای یو) کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل کے ساتھ یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان کے مطابق، گٹیرس نے شولز  اور بوریل کے ساتھ فون کال میں یوکرین میں جنگ کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ روسی فوجیوں نے ماریوپول میں میٹرنٹی  ہسپتال پر حملہ  کرنے اور ملبے تلے بچوں کے دبے ہوئے ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں