زیلنسکی اور پوتن براہ راست بات کریں، کولیبا

ہم طویل عرصے سے یوکرین اور ولادیمیر پوتن کے درمیان براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں، یوکیرینی وزیر خارجہ

1791721
زیلنسکی اور پوتن براہ راست بات کریں، کولیبا

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہےکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن روس یوکرین جنگ پر براہ راست بات کریں۔

کولیبا نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت  کے دوران کہا کہ "ہم طویل عرصے سے یوکرین اور ولادیمیر پوتن کے درمیان براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ پوتن ہی حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘

انہوں  نے کہا کہ زیلنسکی پوتن سے بات چیت سمیت  کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔اگر پوتن کسی چیز سے نہیں ڈرتے توآئیے  مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں