یورپی یونین نے اپنی فضائی حدود روس کے لیے بند کر دی

یورپی یونین نے یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں مزید سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے اعلان کیا ہے

1786667
یورپی یونین نے اپنی فضائی حدود روس کے لیے بند کر دی

یورپی یونین نے یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں مزید سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے بعض نشریاتی اداروں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جس سے روس یورپ میں اپنا ''جھوٹا پروپیگنڈہ'' نہیں کر سکے گا۔ اس نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیئر لین نے فضائی حدود پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان پابندیوں سے، وہ یورپی یونین کے علاقے میں اترنے ،پرواز کرنے یا پھر اس کی فضا سے گزرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

اس پابندی کا اطلاق سابق سویت یونین سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نجی جیٹ طیاروں پر بھی ہو گا۔

کینیڈا نے بھی روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور کینیڈا کے درمیان براہ راست پروازیں نہیں ہیں، تاہم کئی روسی پروازیں ہر روز کینیڈا کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں