روس کے خلاف ردعمل: نیٹو اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے  ہر ضروری کاروائی کرے گا

میں روس سے اپیل کرتا ہوں کہ یوکرائن کی  خود مختاری اور زمینی سالمیت کا احترام کرے اور فوجی آپریشن کو فوری طور پر روک دے: ژینز اسٹالٹن برگ

1784373
روس کے خلاف ردعمل: نیٹو اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے  ہر ضروری کاروائی کرے گا

روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد دنیا بھر  سے ردعمل پیش کیا جا رہا ہے۔

نیٹو اور یورپی یونین نے روس کی یوکرائن کے خلاف شروع کردہ فوجی کاروائی کی مذمت کی ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس نے لاتعداد شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ میں روس کے یوکرائن کے خلاف اس غیر ذمہ دارانہ  اور بے سبب حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "روس نے تمام تر تنبیہات اور سفارتی اپیلوں کے باوجود ایک دفعہ پھر  ایک خود مختار اور آزاد ملک  کے خلاف جارحیت کو منتخب کیا ہے۔ روس کے حملے بین الاقوامی قانون کی سخت خلاف ورزی اور یورپ۔اٹلانٹک سلامتی کے لئے سخت خطرہ ہیں۔ میں روس سے اپیل کرتا ہوں کہ یوکرائن کی  خود مختاری اور زمینی سالمیت کا احترام کرے اور فوجی آپریشن کو فوری طور پر روک دے"۔

ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "نیٹو اپنے اتحادیوں کے تحفظ  اور دفاع کے لئے  ہر ضروری کاروائی کرے گا"۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان در لئین ، یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل، یورپی پارلیمنٹ کی سربراہ رابرٹرا میٹسولا  اور یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے بھی موضوع سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم روس کے یوکرائن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یوکرائن میں معصوم عورتوں، مردوں اور بچوں  پر بے سبب حملہ کیا گیا ہے ۔ ہم کریملن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے"۔



متعللقہ خبریں