یورپ روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، وون دیر لین

نام نہاد دونیتسک اور نام نہاد لوہانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اور خطے میں فوج بھیجنا ناقابل قبول ہے

1783441
یورپ روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، وون دیر لین

یورپی یونین  کمیشن کی صدر اُرسلا وون دیر لیین نے کہا کہ روس کے ساتھ در پیش  بحران میں یہ واضح ہواہے کہ ہم روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کر رہے ہیں، ہمیں اپنے سپلائرز کو متنوع بنانے اور قابل تجدید توانائی میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

وون در لین  نے’’  روس   کی یوکیرین پر جارحیت  کے برخلاف یورپی یونین   مؤقف‘‘ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے اجلاس میں روس کے خلاف نئے پابندیوں کے پیکج پر سیاسی اتفاق رائے قائم کیا ہے، روس کی طرف سے نام نہاد دونیتسک اور نام نہاد لوہانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اور خطے میں فوج بھیجنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس نے یہ بحران پیدا کیا  ہے اور یہی موجودہ تناؤ کا ذمہ دار ہے۔ اب ہم پابندیوں کے پیکج کو تیزی سے کسی فیصلے سے منسلک کریں گے۔ ابتک کی طرح  ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں گے۔

"ہم کریملن کی جارحانہ پالیسیوں کو اپنانے پر  ہر ممکنہ حد تک مشکلات کھڑی کریں گے، ہم نارتھ اسٹریم 2 پائپ لائن منصوبے کی منظوری کے عمل کو روکنے کے جرمنی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہیں۔

روس کی  بحران کو طول دینے کی کاروائیوں کے برخلاف ہم مزید اقدامات اٹھائیں گے۔



متعللقہ خبریں