پولینڈ نے بیلاروس کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنا شروع کر دی

پولینڈ نے، براستہ بیلاروس بڑھتی ہوئی نقل مکانی کو روکنے کے لئے سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی

1768506
پولینڈ نے بیلاروس کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنا شروع کر دی

پولینڈ نے، براستہ بیلاروس بڑھتی ہوئی نقل مکانی کو روکنے کے لئے سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

تقریباً350 ملین یورو مالیت کی 186 کلو میٹر طویل دیوار کی تکمیل ماہِ جون میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ موسم گرما سے غیر قانونی نقل مکانوں کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے پولینڈ انتظامیہ نے سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب پولینڈ شعبہ سرحدی تحفظ کے سوشل میڈیا پیج سے ویڈیو جاری کر کے دیوار کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ دیوار کی طوالت 186 کلو میٹر ہو گی اور اس کی تعمیر پولینڈ۔ بیلاروس سرحدی پٹّی پر 4 مختلف علاقوں سے بیک وقت شروع کر دی گئی ہے



متعللقہ خبریں