ہمارا سفارتی عملہ بھی یوکرین چھوڑ دے:حکومت برطانیہ

برطانوی امور خارجہ کے مطابق، بعض سفارت کارون اور ان کے  اہل خانہ کو یوکرین سے نکالا جا رہا ہے مگر  برطانوی سفارت خانہ  کھلا رہے گا جہاں روز مرہ کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی

1767403
ہمارا سفارتی عملہ بھی یوکرین چھوڑ دے:حکومت برطانیہ

برطانیہ نے بھی روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر کیئف سے اپنے سفارتی عملے کو نکل جانے کا کہا ہے۔

 برطانوی امور خارجہ کے مطابق، بعض سفارت کارون اور ان کے  اہل خانہ کو یوکرین سے نکالا جا رہا ہے مگر  برطانوی سفارت خانہ  کھلا رہے گا جہاں روز مرہ کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی ۔

 بیان میں برطانوی سیاحوں کو منع کیا گیا ہے کہ وہ دونیسک ،لوہانسک اور کریمیا  کا سفر نہ کریں ۔

 اس بات کا فیصلہ امریکہ کی جانب سے کیئف میں میعین اپنے سفارتی عملے کو نکل جانے  کا کہنے کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  برطانوی امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  روس، یوکرین میں اپنی  کٹھ پتلی حکومت کا اقتدار چاہتا ہے جس کے بعد برطانیہ نے یوکرین کو بعض ٹینک شکن اسلحہ بھی فراہم  کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں